جگر کی صفائی اور وزن کم کرنے کے لیے لیموں، دار چینی اور میتھی کا قہوہ

Mar 28, 2024 | 00:31:AM
جگر کی صفائی اور وزن کم کرنے کے لیے لیموں، دار چینی اور میتھی کا قہوہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) لیموں، دار چینی اور میتھی کے قہوے کا استعمال قدرتی طور پر وزن کم کرنے اور قوت مدافعت بڑھانے میں بے حد مدد گار ہے۔

اگر آپ بھی وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت بڑھانا چاہتے ہیں لیکن سخت ڈائٹ پروگرام اپنانے سے گریز بھی کرنا چاہتے ہیں تو گھر پر یہ سادہ سہ قہوہ بنائیں اور وزن کم کرنے کے علاوہ اپنی قوت مدافعت کو بھی قدرتی طریقے سے بڑھائیں، یہ سادہ سہ لیموں، میتھی اور دار چینی کا قہوہ جگر کی صفائی اور جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں بہت کارگر ہے اور آپ کی صحت کے لئے بہت سارے فائدوں کے حصول کا ذریعہ بھی ہے۔

قہوے کی تیاری

دار چینی کے چند ٹکڑے ، میتھی کے چند دانے لیں اورکسی برتن میں حسب ضرورت پانی لے کر اس میں ڈال کر اچھی طرح ابال لیں، پھر قہوے کو کسی کپ میں ڈال لیں اور بعد میں حسب ضرورت لیموں ڈال لیں (آدھے لیموں کا استعمال بہترین ہے)۔