فرح گوگی کیخلاف مقدمہ کے اخراج کی درخواست، اینٹی کرپشن سے رپورٹ طلب

Mar 28, 2023 | 11:40:AM
لاہور ہائیکورٹ نے فرح گوگی کیخلاف ایف آئی اے مقدمے کے اخراج کی درخواست پر اینٹی کرپشن سے رپورٹ طلب کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے فرح گوگی کیخلاف ایف آئی اے مقدمے کے اخراج کی درخواست پر اینٹی کرپشن سے رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے فرح گوگی کیخلاف ایف آئی مقدمے کے اخراج کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سیاسی بنیادوں پر ایف آئی اے نے بلا جواز مقدمہ درج کیا، اسی نوعیت کا مقدمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے بھی درج کیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ اب فیڈمک میں پلاٹ خریداری کے الزام میں بھی انکوائری شروع کر دی، اینٹی کرپشن کے مقدمے میں تمام ثبوت فراہم کرنے پر مقدمہ خارج ہوا، ایف آئی اے نے غیر قانونی طور پر مجسٹریٹ سے وارنٹ حاصل کرلئے۔

وکیل وفاقی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر کو کسی کی گرفتاری سے نہیں روکا جاسکتا، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تفتیشی افسر نے کس قانون کے تحت وارنٹ گرفتاری حاصل کئے۔ لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو مقدمے کے اخراج کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔