کوروناکے بڑھتے کیسز ۔۔۔ ٹرینوں کوایک بارپھر 3ہفتے کیلئے بندکرنے پر غور

Mar 28, 2021 | 20:29:PM
کوروناکے بڑھتے کیسز ۔۔۔ ٹرینوں کوایک بارپھر 3ہفتے کیلئے بندکرنے پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)کوورونا وائرس کی تیسری لہر اور بڑھتے کیسز کے پیش نظر مسافر ٹرینوں کوایک بارپھر 3ہفتے کیلئے بند کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق کورونا ایس او پیز کی وجہ ٹرینوں کی ابھی 70فیصد بکنگ کی جا رہی ہے جبکہ اگلے 2روز میں ٹرینوں کیلئے بکنگ 50فیصد کر دی جائے گی۔رواں ہفتے کے اختتام پر نصف مسافر ٹرینوں کو بند کیا جائے گا اور صورتحال ٹھیک نہ ہونے پرمسافر ٹرینیں وقتی طور پربندہوسکتی ہیں۔
ذرائع کا کہنا کورونا کے پھیلا ﺅکو روکنے کے لیے مسافروں ٹرینوں کو 3 ہفتوں کے لیے بند کیے جانے کی تجویز ہے۔ مسافرٹرینوں پرحتمی فیصلہ وزیر ریلوے کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد ہو گا۔ سندھ حکومت بھی بڑھتے کوروناکیسز پرٹرینوں کی بندش کے حق میں ہے۔ 

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے تیزی سے پھیلاﺅ کی وجہ سے ملک بھر میں ان ڈور اورآﺅٹ ڈور شادیوں اور دیگرتقریبات پر 5اپریل سے مکمل پابندی عائد کردی گئی۔

 صوبوں کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پابندیاں لاگو کر سکتے ہیں۔صوبوں میں ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی کمی کےلئے بھی مختلف آپشن زیر غور ہیں اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ صوبوں کی رائے اور بذریعہ ریل، ٹرین اور ہوائی جہاز سفر کرنے والوں کے اعدادوشمار موصول ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

 وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کمیشن کے اجلاس میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی حکمت عملی بھی طے کی گئی۔ اجلاس میں صوبہ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے چیف سیکریٹریز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ این سی او سی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں اسد عمر کا کہناتھا کہ ملک میں وائرس کی تیسری لہر کے دوران بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے۔، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال مزید تشویش ناک ہو گئی ہے ، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

 وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کہ پنجاب میں تمام شہریوں کے لئے ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیاہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے جرمانے کے ساتھ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے۔ان کا کہناتھا کہ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیاہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 دوسری جانب کورونا کی صورتحال دن بدن خراب ہونے کے سبب پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا۔ لاہور کے مزید 27 اور فیصل آباد کے 19علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

ادھر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر حکام نے ایکشن لے لیا، ماسک نہ پہننے پر لاہور میں پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا، اسلام پورہ، کریم پارک اور شاد باغ سے 30 افراد گرفتار، بغیر ماسک سواریاں بٹھانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی بھی پکڑ دھکڑ شروع کر دی گئی جبکہ ملک بھر میں تمام اقسام کی انڈور اور آ ؤٹ ڈور اجتماعات پر فی الفور پابندی عائد کر دی گئی اجتماعات میں تمام اقسام کے سماجی, ثقافتی, سیاسی, سپورٹس اور دیگر اقسام بھی شامل ہیں۔ 

 واضح رہے کہ ملک بھرمیں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث مزید67اموات ہوئی ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے4ہزار468نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔ ملک بھرمیں مجموعی اموات 14ہزار158 ہو چکیں، ملک بھرمیں کورونامتاثرین کی تعداد 6لاکھ49ہزار824ہوگئی جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد5لاکھ93ہزار 282 ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے دورخ ہیں، سراج الحق