چین اور ایران کے درمیان تعاون کے 25 سالہ معاہدے پر دستخط

Mar 28, 2021 | 09:40:AM
چین اور ایران کے درمیان تعاون کے 25 سالہ معاہدے پر دستخط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چین اور ایران نے باہمی معاشی اور سیاسی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم لئے 25 سالہ طویل معاہدے پر دستخط کردیئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی پابندیوں کے شکار دونوں ممالک نے اپنے طویل تعلقات کو مزید تقویت پہنچانے کے لئے 25 سالہ معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ایران کے دارالحکومت تہران میں معاہدے پر دستخط ہوئے اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اب اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چین چاہتا ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات مؤثر انداز میں بہتر ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات پر موجودہ حالات اثر انداز نہیں ہوں گے بلکہ یہ تعلقات مستقل اور اسٹریٹجک ہوں گے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے آزادانہ طور پر فیصلے کرتا ہے اور چند ان ممالک کی طرح نہیں ہے جو ایک فون کال پر اپنی پوزیشن تبدیل کر دیتے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان معاہدے سے ایران کھربوں ڈالر انفرااسٹرکچر کے منصوبے بیلٹ اینڈ روڑ میں شامل ہوگیا ہے جس کو مشرقی ایشیا سے یورپ تک پھیلانے کے عزائم ہیں۔

قبل ازیں ایران پر امریکی پابندیوں کے خلاف چین متعدد مرتبہ کھل کر اظہار کرتا رہا ہے اور اسی لئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے چین کو مشکل وقت کا دوست کہا تھا۔