جولائی تا ستمبر معمول سے زیادہ بارشیں ہو ں گی ، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

Jun 28, 2023 | 09:15:AM
July, September, normal, more, rains, will happen, meteorological department, warned, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ یہ سلسلہ ستمبر تک جاری رہے گا ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہےکہ بالائی پنجاب،آزادجموں وکشمیر اورخیبرپختون خواہ میں معمول سے قدرے زیادہ بارش ہونے کی توقع ہے سندھ اوربلوچستان کے جنوب مغربی حصوں میں مون سون کے دوران معمول سے کم بارش ہونے کا امکان ہے،سندھ میں 17فیصد کم جبکہ بلوچستان 11فیصد کم بارشیں ہوسکتی ہیں۔ سندھ میں مون سون میں  معمول کی اوسط بارش 116ملی میٹرجبکہ بلوچستان میں 52ملی میٹر ہے۔

پاکستان بھر کے بیشترعلاقوں میں مون سون کے دوران درجہ حرارت قدرے معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے جبکہ بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں،بالائی خیبرپختون خواہاورگلگت بلتستان میں غیرمعمولی درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے،شمالی پنجاب،آزادجموں وکشمیر اورخیبرپختون خواہ میں متوقع اورمعمول سے قدرے زیادہ بارش ہونے کے سبب فلش فلڈنگ آنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں زبان کے علاج کیلئے آئے بچے کے ڈاکٹر نے ختنے کر دیئے

گلیشیئرپگھلنے کے سبب برسٹ فلڈ کا خطرہ بڑھ جائےگا،سندھ،بلوچستان اورزیریں پنجاب میں متوقع معمول سے زیادہ درجہ حرارت کے سبب بعض مقامات پرہیٹ ویو کا امکان ہے،بارش سے ان علاقوں میں موجودہ آبی ذخائراورزیرزمین پانی کی سطح کو بھرنے میں مدد ملے گی، وسطی اورجنوبی پنجاب،سندھ اوربلوچستان میں معمول سے قدرے کم بارش کی وجہ سے کپاس کی کاشت والے علاقوں میں پانی کی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔