بھارت میں مسلمان صحافی مشکل میں پھنس گیا

Jun 28, 2022 | 13:01:PM
بھارت میں مسلمان صحافی مشکل میں پھنس گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صحافی معاشرے میں بیداری پیدا کرنے میں بڑا کردار ادا کر سکتا ہے،دنیا بھرمیں صحافیوں کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے کیونکہ عوام صحافی کی تحقیق سے سچ جاننا چاہتی ہے عوام میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ صحافی عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور دُھوکے بازی سے عام شہریوں کو آگاہ کرنے اور عوامی مسائل اُجاگر کرنے میں اپنا کرِدار ادا کرتا ہےمگر بعض اوقات صحافی کو سچ  کی راہ پر چلنا مشکل بنا دیا جاتا ہے،بھارتی صحافی کی کشمیریوں کے حق میں 2018ءمیں کی گئی پوسٹ کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئی دہلی پولیس نے بھارتی صحافی محمد زبیرکو 2018 میں کی گئی ایک تصویر ٹوئٹ کے جرم میں گرفتار  کیا،بھارتی صحافی پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام ہے۔پوسٹ کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت میںکی گئی پوسٹ تھی جس پر بھارتی فوج نے صحافی کو گرفتار کر لیا۔

 صحافی محمد زبیر

بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ کسی بھی صحافی کو حکومت یا اسٹیبلشمنٹ پر صر ف تنقید کی بنیاد پر گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیںن لیگ نے بڑا فیصلہ کر لیا

دوسری جانب اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے بھی محمد زبیر کی گرفتاری کی مذمت کی ہے اور کہا ہےکہ سچ کی ایک آواز دبانے سے ہزاروں ایسی آوازیں جنم لیں گی، آخری فتح سچ ہی کی ہوگی۔