عوام کےلئے اچھی خبر: محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

Jun 28, 2022 | 08:52:AM
محکمہ موسمیات،بارشیں،کراچی،چیف میٹرو لوجسٹ،پیشگوئی
کیپشن: کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہرمیں مون سون سلسلے کے تحت 2 اور 3 جولائی کے درمیان بارش ہونے کا امکان ہے۔

 نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ بھارتی راجستھان سے پاکستان میں داخل ہونے والا مون سون سلسلہ یکم جولائی کو تھرپارکر جبکہ بعدازاں 2 سے 3 جولائی کے درمیان کراچی میں بارش کا سبب بن سکتا ہے، 2 جولائی کو بارش کے زیادہ قوی امکانات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایم کیو ایم مہنگائی کی وجہ سے عمران حکومت سے الگ ہوئی تھی، عمران اسماعیل

انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کی شدت کے بارے میں قبل ازوقت کہنا ممکن نہیں، البتہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران اس کی شکل مزید واضح ہوجائیگی، سندھ میں داخل ہونے والے مون سون سلسلے کی شدت عموما بحیرہ عرب سے آنے والے دباؤ کے سبب بڑھ جاتی ہے۔

کراچی میں اگلے دو روز بھی مطلع گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں اور نمی کا تناسب بڑھنے سے شدید گرمی اور حبس رہا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو دنوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، اس دوران دن کے وقت مغربی سمت کی ہوائیں جبکہ شام کے وقت سمندر سے جنوب مغربی ہوائیں چلنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری تک ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے۔

 پیر کو شہر کا مطلع گرم و مرطوب رہا، دن کے وقت تیز دھوپ جبکہ کچھ وقت کے لیے شہر کی فضائیں جزوی ابرآلو رہیں، مغربی ہوائیں چلنے اور ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد تک بڑھنے سے دوپہر کے وقت شدید حبس اور گرمی رہی، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

 ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے 3 سے 4 روز کے دوران وسطی اور بالائی سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران سندھ کے بعض علاقوں میں بارش کا بھی امکان ہے۔