کاروباری افراد کیلئے بڑی خبر، این سی او سی کامارکیٹیں 10 بجے کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ 

Jun 28, 2021 | 18:48:PM
کاروباری افراد کیلئے بڑی خبر، این سی او سی کامارکیٹیں 10 بجے کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر(این سی او سی)نے کاروباری مراکز کے اوقات کار رات 10 بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ویکسین لگوانے والے افراد ہی ان ڈور ڈائننگ کی سہولت حاصل کرسکیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں کورونا صورتحال اور این پی آئیز کا تفصیلی جائزہ لیاگیا،اجلاس میں این سی او سی کی جانب سے نئی پابندیوں کے نفاذ کا فیصلہ کیاگیا۔
این سی او سی نے کاروباری مراکز کے اوقات کار رات 10 بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس کے علاوہ پٹرول پمپ، فارمیسیز، ویکسی نیشن سنٹر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی۔
این سی او سی کاکہناہے کہ دودھ،دہی کی دکانیں، تندور کو 24 گھنٹے کھلا رکھا جا سکتا ہے،آﺅٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت، ان ڈور پر 50 فیصد کی پابندی عائدکی گئی ہے،ویکسین لگوانے والے افراد ہی ان ڈور ڈائننگ کی سہولت حاصل کرسکیں گے ۔
این سی او سی کاکہناہے کہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس انتظامیہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کرنے کا لائحہ عمل بنائے ،شادی کی تقریب آﺅٹ ڈور400 افراد کی گنجائش سے کرنے کی اجازت ہو گی،ویکسین لگوانے والے 200 افراد ان ڈور شادی کی تقریب میں شریک ہوسکیں گے۔
این سی او سی کاکہناہے کہ ایس او پیز کے اطلاق کے ساتھ مزارات کو دوبارہ کھولنے کی اجازت ہے،رات ایک بجے تک ویکسی نیشن شدہ افراد کیلئے سینماز کھولنے کی اجازت دی گئی ہے،
این سی او سی نے ثقافتی ،مذہبی اور دیگر اجتماعات پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاہے،پبلک ٹرانسپورٹ70 فیصد کی گنجائش کیساتھ جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے، اس کے علاوہ تفریحی مقامات، سوئمنگ پول کو 50 فیصد کی گنجائش کیساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں بارے فیصلے صوبے کریں گے۔
این سی او سی کی جانب سے نئی پابندیوں کا اطلاق یکم سے 31 جولائی تک ہو گا،نئی پابندیوں کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ اجلاس27 جولائی کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ نے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی