نذیر چوہان کی دوبارہ گرفتاری، ترین گروپ کا احتجاج کا فیصلہ 

Jul 28, 2021 | 20:18:PM
نذیر چوہان کی دوبارہ گرفتاری، ترین گروپ کا احتجاج کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ترین گروپ نے نذیر چوہان کی دوبارہ گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے اورپنجاب اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس میں نذیر چوہان کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی پر پرامن احتجاج کا فیصلہ کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کی رہائی کے بعد فوری گرفتاری پر ترین گروپ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے اورایم پی اے نذیر چوہان کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔
ترین گروپ نے کہاہے کہ بے بنیاد مقدمات ترین گروپ کے حوصلے توڑ نہیں سکتے ،نذیر چوہان ایک عوامی نمائندہ ہے اور ووٹوں سے ایم پی اے بنا ہے ، شہزاد اکبر طاقت کا مظاہرہ کررہا ہے جس کا حکومت کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا ،معاملے کو طول دینے کی بجائے اس کا حل ڈھونڈیں ۔
ترین گروپ کا مزید کہناتھا کہ پنجاب اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس میں نذیر چوہان کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی پر پرامن احتجاج کا فیصلہ کیاگیا۔
ترین گروپ کہناتھا کہ اس ضمن میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے بھی وفد ملاقات کرے گا، ملاقات میں وزیر اعظم پاکستان کو ترین گروپ اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی رپورٹ تحریری طور پر پیش کرے گا ،ترین گروپ کاکہناہے کہ حکومت اس طرح کے ایکشن کر کے احتجاج کرنے پر اکسا رہی ہے جس کا نقصان حکومت کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نذیر چوہان رہا ہوتے ہی پھر گرفتار