عمران خان کے بیانات نے میری فیملی کیلئے خطرات بڑھا دیئے, بلاول بھٹو

Jan 28, 2023 | 17:56:PM
عمران خان کے بیانات نے میری فیملی کیلئے خطرات بڑھا دیئے, بلاول بھٹو
کیپشن: بلاول بھٹو زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عمران خان میرے والد آصف زرداری پر غلط الزامات عائد کررہا ہے،عمران خان کے بیانات نے میری فیملی کیلئے خطرات بڑھا دیئے ہیں، پیپلزپارٹی عمران خان کو چیلنج کرے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ دہشتگرد تنظیموں نے میرا اور میری پارٹی کا نام لے کر براہ راست دھمکیاں دیں،اب عمران خان میرے والد آصف زرداری پر غلط الزامات عائد کررہا ہے،عمران خان کے بیانات نے میری فیملی کیلئے خطرات بڑھا دیئے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھاکہ اپنے خاندان کی تاریخ مدنظر رکھتے ہوئے الزامات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں ، عمران خان کے توہین آمیز، خطرناک الزامات سے متعلق قانونی پہلوﺅں کو دیکھ رہے ہیں ،ان کاکہناتھا کہ عمران خان اس سے قبل والد والد کو بندوق کی نوک پر رکھنے کی بھی دھمکی دے چکا ہے،عمران خان، حواریوں کی دہشتگردوں کی سہولت کاری سے متعلق دستاویزات تاریخ کا حصہ ہیں ،عمران خان نے اپنے دور میں دہشتگردوں کو رہا، جمہوریت پسندوں کو گرفتار کیا،عمران خان نے خیبرپختونخوا کو دہشتگرد تنظیموں کے حوالے کیا،آج تک عمران خان کی پارٹی دہشتگرد گروہوں کی فنڈنگ کرتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مجھ پر میرے والد پر یا پارٹی پر حملہ ہوا تواس سب کا بھی حساب لیا جائے گا،ان کاکہناتھا کہ عمران خان نے الزام لگایا میرے خاندان کا کسی دہشتگرد تنظیم سے کوئی ناطہ ہے ،الزام لگایا ہم کسی کو بھرتی کرکے اس کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ عمران خان کا الزام غیر منطقی ، الزام نے ہم سب کیلئے خطرات کو بڑھا دیا،، پیپلزپارٹی عمران خان کو چیلنج کرے گی،ان کاکہناتھا کہ پاپولر فکشن کو بیانیے پر حاوی نہیں ہونے دیں گے جو ہماری سیاست کو زہرآلود کرے،دہشتگردوں، ان کے سیاسی فرنٹ مین کے پروپیگنڈے کا چارہ بننا بھی برداشت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی جانب سے رپورٹر زکو ہراساں کیے جانے کا معاملہ ، پی پی رہنماوں کی اظہار یکجہتی