مولانا فضل الرحمان کی آصف علی زرداری سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جمیعت علمائے اسلام( ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی،ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ضمنی انتخابات سمیت عام انتخابات کے انعقاد پر مشاورت کی گئی،پی ڈی ایم کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے فیصلے پر بھی بات چیت ہوئی،مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی ۔