سعودی  عرب کا گاڑیوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ

Jan 28, 2022 | 14:39:PM
سعودی عرب کا گاڑیوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ
کیپشن: سعودی عرب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکومت نے مملکت میں پہلی بار مقامی سطح پر گاڑیوں کی تیاری کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ایک فیکٹری کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے صنعتی شہر الجبیل میں قائم کی جانے والی کمپنی مملکت کی تاریخ میں پہلی بار گاڑیاں تیار کی جائیں گی۔الجبیل رائل کمیشن کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر احمد آل حسین نے الجبیل میں گاڑیاں اسمبل کرنے والی پہلی فیکٹری کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔

العربیہ چینل کے مطابق سعودی قومی کمپنی "سنام” کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر فہد الدھیش نے بتایا کہ فیکٹری سعودی ویژن 2030 کے مقررہ پروگرام کے مطابق تیار کی جا رہی ہے۔ویژن کے تحت مملکت میں مختلف صنعتیں قائم ہوں گی۔ مملکت کی تاریخ میں پہلی بار گاڑیاں اسمبل کرنے والی فیکٹری قائم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔فیس بک کا صارفین کیلئے بڑا فیصلہ

ڈاکٹرفہد الدھیش ے بتایا کہ فیکٹری 2023 کی دوسری ششماہی میں پہلی گاڑی اسمبل کرلے گی، ابتدا میں پانچ سے 10 ہزار گاڑیوں سے شروعات ہو گی۔ بتدریدج ان کی تعداد 30 ہزار تک پہنچائی جائے گی۔فیکٹری سے پہلے مرحلے میں براہ راست 700 ملازمتیں نکلیں گی اور فیکٹری کے باہر بالواسطہ طور پر تین ہزار افراد کو روزگار ملے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں اندرون ملک سے خام مواد کا تناسب 10 فیصد ہوگا جو آنے والے برسوں کے دوران 30 فیصد تک پہنچایا جائے گا۔سنام کے ایگزیکٹیو چیئرمین نے کہا کہ فیکٹری کورین کمپنی سینگ یونگ کی شراکت سے قائم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔بجلی کے بلوں میں دھوکہ۔۔ اپنا بجلی کا بل غور سے دیکھیں

دوسرے مرحلے میں اندرون مملکت سے خام مواد 50 فیصد سے زیادہ تیارکرنے کا پروگرام ہے تاکہ سعودی ساختہ گاڑی مملکت میں تیار ہونے لگے۔ کمپنی دو قسم کی گاڑیاں تیار کرے گی، ڈبل کیبن والے چھوٹے ٹرک تیار کیے جائیں گے جبکہ سات نشستوں والی فیملی گاڑیاں بھی اسمبل کی جائیں گی۔