پی آئی اے کا تربت اور شارجہ کیلئے پروازیں چلانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے بلوچستان کے علاقے تربت اور شارجہ کے لئے دوطرفہ پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تربت کے شہریوں کیلئے اچھی خبر ہے، پی آئی اے نے تربت اور شارجہ کیلئے دوطرفہ پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، تربت سے شارجہ کیلئے پروازیں 6 فروری سے شروع کی جائیں۔
پی آئی اے انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ہفتے میں دو پروازیں آپریٹ ہو نگی، پروازیں شروع ہونے سے تربت کے شہریوں کو سفری سہولت میسر ہوگی، پی آئی اے شارجہ کیلئے اے ٹی آر طیارے آپریٹ کر ے گی۔