بل گیٹس نے دنیا کو ایک اور وبا سے خبردار کردیا

Jan 28, 2021 | 20:49:PM
بل گیٹس نے دنیا کو ایک اور وبا سے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ دنیا اگلی وبا کیلئے تیار رہے اور یہ تیاری جنگی بنیادوں پر ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق بل گیٹس اور ان کی اہلیہ کی جانب سے جاری کردہ سالانہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ آئندہ وبا کی صورت میں ہماری تیاری نہ ہوئی تو ہم اس کے نتائج کے متحمل نہیں ہوسکیں گے۔ جب تک ہم اس حوالے سے اقدامات نہیں کرتے، ایک اور وبا کا خطرہ ہمارے سر پر منڈلاتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والے نقصانات سے آئندہ وباﺅں میں محفوظ رہنے کیلئے ہمیں جنگی بنیادوں پر تیاری کرنا ہوگی۔ مستقبل میں وباﺅں کو روکنے کیلئے اربوں ڈالر سالانہ کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی ہمیں 28 کھرب ڈالر قیمت ادا کرنا پڑی ہے۔
اپنے پیغام میں بل گیٹس اور ان کی اہلیہ نے دنیا پر زور دیا ہے کہ کھربوں کے نقصان سے بچنے کیلئے پہلے ہی سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنا بہتر ہے۔ اس کیلئے بیماریوں کی تشخیص اور ویکسین کی تیاری کی ٹٰیکنالوجی میں ترقی کے ساتھ عالمی طور پر وبا کے خطرے سے خبردار کرنے کیلئے باقاعدہ نظام کا قیام بھی ضروری ہے، یہ کام کئی وباﺅں کے باوجود ابھی تک نہیں کیا جاسکا ہے۔