نیب کا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی تعریف کا خیرمقدم

Jan 28, 2021 | 14:45:PM
نیب کا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی تعریف کا خیرمقدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب )نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی تعریف کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی قیادت میں ملک سے بدعنوانی کے خاتمے اور بڑی مچھلیوں  کو قانون کے کٹہرے میں لانے پر بھرپور یقین رکھتا  ہے تاکہ ان سے لوٹی گئی رقم وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائی جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق نیب کاکہنا ہےکہ نیب کے ادارے نے اپنے قیام سے اب تک بالواسطہ اور بلاواسطہ طور پر 714 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں جو کہ انسداد بدعنوانی کے دیگر اداروں کے مقابلہ میں نیب کی قابل تعریف کارکردگی ہے۔ نیب کے مقدمات میں سزا کی شرح68.8  ہے.
نیب کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کمیشن کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے۔ پاکستان میں اس کنونشن کی توثیق کررکھی ہے۔ پاکستان واحد ملک ہے جس میں سی پیک منصوبوں کی نگرانی اور بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کے لئے چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کررکھے ہیں۔ نیب سارک اینٹی کرپشن فورم  کا چیئرمین ہے۔ یہ نیب کی شاندار کارکردگی کا اعتراف ہے کہ نیب سارک ممالک کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔ نیب کی کوششوں کی معتبر قومی  اور بین الاقوامی اداروں  جیسے عالمی اقتصادی فورم، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل ، پلڈاٹ اور مشال پاکستان نے تعریف کی ہے۔ گیلپ اینڈ گیلانی سروے کے مطابق 59 فیصد لوگ نیب پر اعتماد کرتے ہیں۔