ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ لاہور کی کارروائیاں،اشتہاری سمیت 2ملزمان گرفتار

Aug 28, 2023 | 22:09:PM
ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ لاہور کی کارروائیاں،اشتہاری سمیت 2ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ لاہور نے کارروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا.

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک کی ہدایت پر انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری ہے، جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاہور ریاض خان کی ہدایت پر  ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔  

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم سید احمد علی انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث تھا،اشتہاری ملزم سال 2019 سے مطلوب تھا، گرفتار ملزم نے معصوم شہریوں سے بیرون ملک بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے بٹورے، ملزم پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہوگیا تھا،ملزم کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

 ایف آئی اے ایک اور چھاپہ مار کاروائی میں کاظم علی کو نارووال سے گرفتار کیا گیا، کاظم علی انسانی سمگلنگ میں ملوث تھا۔کاظم علی نے شہری کو غیر قانونی طور پر پرتگال بھجوانے کے 26 لاکھ روپے بٹورے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

دوسری جانب اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے بڑی کاروائیاں کرتے ہوئے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ملزمان گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں وسیم سجاد اور فرقان حسین شامل ہیں۔ ملزم وسیم سجاد نے 16 متاثرین سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیائے۔ملزم نے سادہ لوح شہریوں سے بحرین ملازمت کے نام پر 85 لاکھ روپے وصول کئے، ملزم پیسے وصول کر کے متاثرین کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں:آخر کار ریلوے ملازمین کو بڑی خوشخبری مل گئی، حکومت نے بڑی منظوری دیدی

 اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کہا کہ دوسری کارروائی میں اشتہاری ملزم فرقان حسین کو  راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا، ملزم گزشتہ چار سال سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ راولپنڈی کو مطلوب تھا، ملزم نے شہری سے جاپان بھجوانے کے لئے دس لاکھ روپے بٹورے، ملزم پیسے وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔