ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ؛ ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں سلور میڈل جیت لیا

Aug 28, 2023 | 00:22:AM
 ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ؛ ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں سلور میڈل جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے سلور کا میڈل اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا میں سخت مقابلہ ہوا، پاکستان نے ارشد ندیم نے پہلے راﺅنڈ میں 74.80 میٹر کی تھرو کی،پاکستانی ایتھلیٹ نے دوسرے راﺅنڈ میں 82.81 میٹر کی تھرو کی،تیسرے راﺅنڈ میں ارشد ندیم نے رواں سیزن کی بہترین تھرو کی۔
بھارت کے نیرج چوپڑا پہلی باری میں فاول کر گئے تھے،بھارت نے نیرج چوپڑا نے دوسرے راﺅنڈ میں 88.17 میٹر کی تھرو کی ،چوتھے راﺅنڈ ارشد ندیم نے 87.15 میٹر کی تھرو کی  جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا نے چوتھے راﺅنڈ میں 84.64 میٹر کی تھرو کی ،پانچویں راﺅنڈ میں ارشد ندیم فاول کرگئے،نیرج چوپڑا نے پانچویں راﺅنڈ میں 87.73 میٹر کی تھرو کی،ارشد ندیم کی چھٹی راؤنڈ میں تھرو 81.86 رہی۔

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم نے سلور میڈل جیت لیا، قومی ایتھلیٹ سجدہ کرکے اللہ کا شکر ادا کیا،ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں پہلی بار پاکستان کو تمغہ دلایا،بھارت کے نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم نے گزشتہ سال کامن ویلتھ گیمز میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا ۔

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: