اسلام آباد ہائیکورٹ:صدارتی آرڈیننسز کے خلاف ن لیگ نے متفرق درخواست دائر  کر دی

Aug 28, 2021 | 18:05:PM
 اسلام آباد ہائیکورٹ:صدارتی آرڈیننسز کے خلاف ن لیگ نے متفرق درخواست دائر  کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پی ٹی آئی کے جاری کردہ صدارتی آرڈیننسز کے خلاف مسلم لیگ ن نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے محسن شاہ نواز رانجھا نے بذریعہ بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی جلد سماعت کے لئے متفرق درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ دو سال سے یہ مقدمہ زیر التوا ہے، اور یہ اہم آئینی تشریح کے سوال کا مقدمہ ہے، عدالت نے سپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ معاملہ حل کرنے کا کہا تھا مگر وہاں سے کوئی شنوائی نہیں ہوئی،سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا گیا مگر دو ماہ گزرنے کے باوجود کوئی جواب نہیں ملا۔ درخواست میں لکھا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس کیس میں جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کیے جاتے ہیں، 1947 سے اب تک ڈھائی ہزار دفعہ آئینی اختیارات کا غلط استعمال کیا گیا، آئینی اختیارات کے غلط استعمال کا یہ سلسلہ آخر کب تک جاری رہے گا؟۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اس کیس کو سن کر میرٹ پر فیصلہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں: منال اور احسن کی شادی کب؟۔۔ویڈنگ کارڈ سامنے آگیا