کچے کے علاقے میں شرپسندوں کا مکمل خاتمہ، امن قائم کیا جائے گا: وزیراعلیٰ محسن نقوی

Apr 28, 2023 | 18:21:PM
کچے کے علاقے میں شرپسندوں کا مکمل خاتمہ، امن قائم کیا جائے گا: وزیراعلیٰ محسن نقوی
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ کچے کے علاقے میں شرپسندوں کا مکمل خاتمہ کر کے پائیدار امن قائم کیا جائے گا، آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس افسروں، جوانوں کی بہادری اور جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدار ت اہم اجلاس ہوا جس میں کچے کے علاقے میں پولیس آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے جاری پولیس آپریشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کچے میں 51 ہزار ایکڑ علاقے کو کلیئر کرا لیا گیا، شرپسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ دیگر علاقے کو کلیئر کرانے کیلئے آپریشن تیز کر دیا گیا، پنجاب پولیس کے تازہ دم دستے کچے میں پہنچ گئے، 3 شرپسند مارے گئے، 8 زخمی جبکہ 46 کو گرفتار کیا گیا، قابل سکھانی گینگ کے گرد گھیرا تنگ اور علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

 نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پولیس آپریشن میں کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں کی جرأت کو سراہا۔

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے علاقے میں سڑکوں اور پلوں کی تعمیر و مرمت و بحالی کیلئے پلان طلب کرلیا۔ جس میں چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے حکام اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔