نیب زدہ افسروں کیخلاف سندھ ہائیکورٹ کا بڑا حکم

Apr 28, 2021 | 23:03:PM
 نیب زدہ افسروں کیخلاف سندھ ہائیکورٹ کا بڑا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے نیب زدہ افسروں کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ ایسے افسران جن پر کرپشن کا الزام ہو، عہدوں کے اہل نہیں ہیں۔
بدھ کوسندھ ہائی کورٹ میں نیب ریفرنس میں نامزد ہونے کے بعد معطلی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سندھ حکومت کو ایک بار پھر نیب کیسز میں نامزد افسروںو عہدے دینے سے روک دیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ نوٹس میں آیا کہ نیب زدہ افسروں کو عہدے دیئے جا رہے ہیں۔ اب بھی نیب زدہ افسروں عہدوں پر بدستور براجمان ہیں۔ ایسے افسر جن پر کرپشن کا الزام ہو، عہدوں کے اہل نہیں۔ نیب زدہ افسروں کو عہدے نہ دیئے جائیں۔عدالت نے چیف سیکرٹری کو کرپٹ افسروں کے خلاف تادیبی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیئے۔سندھ ہائی کورٹ کے مطابق قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب افسروںکے خلاف انکوائریز زیر التوا ہیں۔ ایسے معاملات سے عدالتوں پر غیر معمولی بوجھ بڑھ رہا ہے۔ چیف سیکرٹری مناسب وقت میں متعلقہ افسروں کے خلاف کارروائی مکمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں۔یاسمین راشد کا پنجاب میں ایک دن میں 1 لاکھ 15 ہزار کو ویکسین لگانے کا دعویٰ