تعمیرات کیلئے قرضوں میں 36 فیصد اضافہ

Apr 28, 2021 | 11:07:AM
گھر بنانے کیلئے قرضوں کی منظوری
کیپشن: گھر بنانے کیلئے قرضوں کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تعمیراتی قرضوں کا پورٹ فولیو آخر جون 2020ء کے 148 ارب روپے سے بڑھ کر مارچ 2021ء تک 202 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق  اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا کہ مکانات اور تعمیراتی فنانس کی رفتار بڑھ رہی ہے، بینکوں کا ہاؤسنگ اور تعمیراتی قرضوں کا پورٹ فولیو آخر جون 2020ء کے 148 ارب روپے سے بڑھ کر مارچ 2021ء تک 202 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔یہ مالی سال 21ء کے 9 مہینوں یا 3 سہ ماہیوں کی مدت میں 54 ارب روپے  یا 36 فیصد نمو ظاہر کرتا ہے جبکہ پچھلی سہ ماہیوں میں یہ منجمد رہا تھا۔

واضح رہےاسکیم کے تحت 20 اپریل 2021ء تک  بینکوں کو عوام الناس کی جانب سے 52 ارب روپے سے زائد قرضوں کے لیے درخواستیں  موصول ہو چکی ہیں۔ ان میں سے بینک درخواست گزاروں  کو 15 ارب روپے سے زائد فنانسنگ کی منظوری  دے چکے ہیں، جبکہ باقی درخواستیں جانچ اور منظوری کے مختلف مراحل میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک بھی بینکوں کے ساتھ  فعال انداز میں مل کر کام کر رہا ہے  تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ میرا پاکستان میرا گھر ہاؤسنگ فنانس  اسکیم سے عوام بڑی تعداد میں مستفید ہوں۔اس ضمن میں کمرشل بینکوں نے ملک بھر میں میرا پاکستان  میرا گھر ہاؤسنگ فنانس اسکیم کے تحت اپنی 50 فیصد برانچوں تقریباً 7700 برانچوں کو ملک بھر میں درخواستیں وصول کرنے کے لیے نامزد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  فنانس آرڈیننس پر اپوزیشن کے اعتراضات ۔۔سپیکر نے 8 رکنی کمیٹی بنا دی