ڈار نے ڈالر کو ریورس گئیر لگادیا

Sep 27, 2022 | 10:10:AM
وزیر خزانہ,ڈالر,انٹر بینک,معاشی معاہرین, خام تیل ,عالمی مارکیٹ,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)سابق وزیر خزانہ کی پاکستان واپسی ، روپیہ تگڑا اور ڈالر کمزور ہوگیا ،ایک ماہ بعد روپے کی قدر میں نمایاں بہتری ہوگئی، انٹر بینک میں ڈالر 3روپے52پیسے سستا ہوگیا۔

 انٹر بینک میں ڈالر ایک ہی دن میں 3اہم سطح برقرار نہ رہ سکی،انٹر بینک میں ڈالر 237.02 سے گر کر 233.50 روپے تک گرگیا،

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 3.50 روپے سستا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 237.50 روپے سے کم ہوکر 234 روپے کا ہوگیا ،دو روز میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 روپے 50 پیسے سستا ہوچکا۔

معاشی معاہرین کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کے آنے سے قبل ہی روپے کی قدر میں بہتری دیکھی جارہی ہے ،عالمی بینک نے پاکستان میں سیلاب سے شدید نقصان پر پروگرام کے تحت جلد دو ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے ،عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان کا ایندھن کے بل میں نمایاں کمی ہوگی۔

ضرور پڑھیں : اسحاق ڈار، معاشی جادوگر کے کرتب شروع ہوگئے  

یاد رہے ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ اللہ کے کرم سے ملک واپس آگیا ہوں، قائد نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ کی ذمہ داریاں دی ہیں ،سابق وزیر خزانہ نے کہاہے کہ پاکستانی معیشت کو بھنور سے نکالنے کی پوری کوشش کرونگا، پہلے بھی ملک کی خدمت کی ہے اب بھی کروں گا،ان کاکہناتھا کہ بڑی امید ہے کہ ملک درست معاشی سمت میں لے جائیں گے۔

 واضح رہے کہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کے طیارے میں وطن واپس پہنچے ہیں،وہ کل وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

 اسحاق ڈار کی آمد کی خوشی میں مارکیٹ میں ڈالر پمپ کیےگئے:عمران اسماعیل

خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کےرہنما عمران اسماعیل نے الزام عائد کیا ہے کہ اسحاق ڈار کی آمد کی خوشی میں مارکیٹ میں ڈالر پمپ کیےگئے۔اپنے ایک بیان میں عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ اسحاق ڈار کی آمد کی خوشی میں مارکیٹ میں ڈالر پمپ کیے گئے ہیں۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ  حکومت پاکستان اور اسٹیٹ بینک نے ڈالر پمپ کیے، پہلے بھی یہی کیا گیا تھا جس کی قیمت آج بھی چکا رہے ہیں۔