بغاوت کا مقدمہ: عمران خان کی عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع

Sep 27, 2022 | 09:35:AM
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کی بغاوت کے مقدمہ میں عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع کر دی
کیپشن: سابق وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کی بغاوت کے مقدمہ میں عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کا آج احتساب عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے کا امکان

اسلام آباد کی مقامی عدالت کے سیشن جج کامران بشارت مفتی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔

 سابق وزیراعظم عمران خان عدالت کے سامنے پیش نہ ہوئے اور حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کر دی۔ عدالت نے عمران خان کی آج عدالت حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔

عمران خان کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ خیال رہے عمران خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں بغاوت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔