وزیر اعظم عمران خان نے کے پی کے میں بدھ مذہب کے آثار قدیمہ کی قابلِ دید تصاویرشیئر کر دیں

Sep 27, 2021 | 17:12:PM
وزیر اعظم ،عمران خان،نے ،بدھا،کی ،قابل دید ،تصاویر شیثر کر دیں
کیپشن: وزیر اعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے خیبر پختونخواکے علاقے تخت بھائی میں بدھ مذہب کے ٹیمپل کے ملنے والے آثار قدیمہ کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ’خیبرپختونخوا کے علاقے تخت بھائی میں بدھ مندر کے قدیم آثار جو پاکستان کے متمول گندھارا ورثے کا حصہ ہیں۔

یاد رہےکہ مردان سے 20 سے 25 منٹ کی مسافت پر سوات کی جانب تخت بھائی کا علاقہ ہے۔آثار قدیمہ کے یہ مقامات پہلی سے پانچویں اور چھٹی صدی عیسوی میں بنائے گئے تھے اور بدھ مت تہذیب کے اہم مراکز رہے ہیں۔ ان آثار قدیمہ میں بدھا کے مجسمے اور تاریخی سلیپنگ سٹوپا بھی شامل ہیں۔اس جگہ کی تاریخی اہمیت کے پیش نظر یونیسکو نے 1980ء میں اسے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا تھا۔ تخت بھائی میں بدھ مندر کے قدیم آثار جو پاکستان کے متمول گندھارا ورثے کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیر اعلیٰ سندھ ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

pic.twitter.com/1wUDpa01Cy