رواں سال کا آخری چاند گرہن کل ہوگا

Oct 27, 2023 | 15:37:PM
رواں سال کا دوسرا اور آخری جزوی چاند گرہن کل ہوگا جس کا نظارہ پاکستان میں بھی کیا جاسکے گا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رواں سال کا دوسرا اور آخری جزوی چاند گرہن کل ہوگا جس کا نظارہ پاکستان میں بھی کیا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاندگرہن کا آغاز 28 اکتوبرکی رات 11بج کر 02 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چاند گرہن رات 1 بج کر 14 منٹ پر اپنے عروج کو پہنچے گا جبکہ چاندگرہن کا اختتام 29 اکتوبر کی رات 3 بج کر 26 منٹ پر ہوگا۔

مزید پڑھیں: غیر قانونی مقیم افراد کے انخلاء کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی،سرفراز بگٹی

محکمہ موسمیات کے مطابق چاندگرہن پاکستان کے علاوہ ایشیا، یورپ، آسٹریلیا، امریکا، افریقا اور  اٹلانٹک میں بھی دیکھا جا سکےگا۔