کرکٹ ورلڈ کپ ،پاکستان اپنا چھٹا میچ جنوبی افریقا کےخلاف آج کھیلے گا

Oct 27, 2023 | 00:45:AM
کرکٹ ورلڈ کپ ،پاکستان اپنا چھٹا میچ جنوبی افریقا کےخلاف آج کھیلے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں (آج )جمعہ کوپاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی،یہ میگا ایونٹ کا 26واں میچ ہوگا اور دن 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا،پاکستان کی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا چھٹا میچ کھیلے گی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام بھارت میں جاری آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں (آج) جمعہ کو پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ایم اے چدمبرم سٹیڈیم، چنائی کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی ۔ میچ دن ایک بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔میگا ایونٹ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پانچ ، پانچ میچ کھیل چکی ہیں جن میں پاکستان کی ٹیم دو میچز جیت چکی ہے اور تین میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم بھی پانچ میچ کھیل چکی ہے اور اس کو چار میچ میں فتح اور ایک میں شکست ہوئی تھی۔پاکستان ٹیم کو مایہ ناز بلے باز بابر اعظم لیڈ کریں گے جبکہ جنوبی افریقا ٹیم مایہ ناز بلے باز ٹیمبا بووما کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ آسٹریلوی ٹیم کو سب سے زیادہ 5 مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں دو، دو مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ پاکستان ، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔میگا ایونٹ کا فائنل میچ 19 نومبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کو ابتک کا بڑا جھٹکا،اہم فاسٹ بولر جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر