سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ،ایک تولہ کتنے کا ہو گیا؟

Oct 27, 2022 | 17:35:PM
سونے, قیمتوں , اضافہ،تولہ ,چاندی,انٹربینک, ڈالر
کیپشن: سونا (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈالر مہنگا ہونے پر سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا،ایک تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہوگیا۔ 
ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 51 ہزار روپے پر پہنچ گئی،10 گرام سونا 686 روپے مہنگا ہوگیا،10 گرام سونا بڑھ کر 1 لاکھ 29 ہزار 458 روپے کا ہوگیااس کے علاوہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 1580 روپے پر برقرار رہی ،عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کمی سے 1663 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

دوسری جانب روپے پر دباؤبرقرار، انٹربینک میں ڈالر 82 پیسے مہنگا ہوگیا،اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 221 روپے سے بھی تجاوز کرگیا،انٹربینک میں ڈالر 220.68 روپے سے بڑھ کر 221.50 روپے پر بند ہوا ۔

ماہرین  کا کہنا ہے کہ غیر یقینی سیاسی صورتحال پر روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے ،طلب پر روپے پر دباو دیکھا جارہا ہے ۔