فرحان سعید کی ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم سے متعلق بڑی پیشگوئی

Oct 27, 2022 | 11:04:AM
فائل فوٹو
کیپشن: پاکستان کو ورلڈ کپ فائنل میں نہیں دیکھ رہا،
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )اداکار اور گلوکار فرحان سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جاتا ہوا نہیں دیکھ رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق  ایک  پروگرام  میں میزبان تابش ہاشمی سے گفتگو میں فرحان سعید نے کہا کہ بچپن میں سب سے زیادہ کرکٹ ہی کھیلی ہے۔’’انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ تھوڑا بہت دیکھ رہا ہوں، پاک بھارت میچ فلم کی پروموشن کی وجہ سے پورا نہیں دیکھ سکا‘‘۔

اداکار و گلوکار نے مزید کہا کہ گلوکاری میں زیادہ پیسہ ہے، ہمارا جل بینڈ 10سال تک چلا پھر حالات کے مطابق ختم ہوا۔ان کا کہنا تھاکہ اداکاری بہت مشکل اور مزدوروں والا کام ہے جبکہ فلم بنانا ایک جنگ ہےجو فلم بناتے ہیں ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔

فرحان سعید نے یہ بھی کہا کہ اقرا عزیر اور ہانیہ عامر ایک جیسی اداکارہ ہیں، لانگ مارچ میں شرکت میرے ووٹ کی طرح خفیہ معاملہ ہے۔