سمندری آبدوز کی ناکامی۔۔۔ بھارتی بحریہ کے افسروں کی شامت آگئی

Oct 27, 2021 | 22:43:PM
بھارتی آبدوز ،پاکستانی حدود میں
کیپشن: پاکستانی سمندری حدود میں موجود بھارتی آبدوز جسے ناکامی سامنا کرنا پڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستانی نیوی کے ہاتھوں بھارتی آبدوز کی ناکامی کے بعد بھارت نے اپنے ہی افسروں پر نزلہ گرانا شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بحریہ کے حاضر سروس کمانڈر سمیت  5 ملزموں کو گرفتار کرلیا ۔ ملزموں کی گرفتاری ہندوستانی آبدوز سے متعلق اہم معلومات افشا کرنے کے الزام میں ہوئی ۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا سمیت دیگر جرائد کے مطابق چار گرفتار ملزمان میں سے دو بھارتی بحریہ کے ریٹائرڈ آفیسر ہیں جب کہ دو پرائیوٹ افراد ہیں۔ تمام گرفتار ملزمان جوڈیشل تحویل میں ہیں۔بھارتی نیوی کی جانب سے اس ضمن میں حاضر سروس وائس ایڈمرل بھی تفتیش کرر ہے ہیں 

واضح رہے کہ بھارتی نیوی کے کمانڈر کا عہدہ فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے مساوی ہوتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی کے حکام نے اس ضمن میں نہایت تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے ملک کے 19 مختلف شہروں میں تابڑ توڑ چھاپے مارے جس کے دوران اہم ترین دستاویزات، ثبوت  اور شواہد کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

سی بی آئی کے افسر کو تحریری طور پر بتایا گیا تھا کہ سیکیورٹی میں متعین آبدوزوں کی جدید سہولتوں کی بابت بعض افسران جن میں سابق آفسرز بھی شامل ہیں، پرائیوٹ افراد کے درمیان بیٹھ کر پیسوں کے لالچ میں تفصیلات بہم پہنچا رہے ہیں جو ملک دشمن سرگرمیوں کے زمرے میں آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سچی دوستی ۔۔۔آریان کی گرفتاری پر سلمان خان کا بڑا اقدام