میٹرو ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب

Nov 27, 2020 | 22:58:PM
میٹرو ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)میٹرو ملازمین اور آوٹ سورس کمپنی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، آوٹ سورس کمپنی اپنے ملازمین سے مذاکرات کرکے احتجاج ختم کروانے پر رضامندہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق جڑوں شہروں کے رہائشیوں کی ایک مشکل آسان ہو گئی ،میٹرو بس ٹکٹنگ ملازمین مطالبات کی منظوری پر دوبارہ سے کام پر آمادہ ہوگئے۔
میٹرو بس ٹکٹنگ ملازمین کا کہناہے کہ ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو دوبارہ ٹریک پر آئیں گے، گزشتہ 3 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین نے 2 روز سے میٹرو ٹریک پر دھرنا دے رکھا تھا، جڑواں شہروں میں دو روز سے میٹرو بس سروس بند تھی۔