وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی ک ماڈل بازار ٹھوکر نیاز بیگ کادورہ

Mar 27, 2023 | 10:41:AM
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ماڈل بازارٹھوکرنیازبیگ کا دورہ کیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ماڈل بازارٹھوکرنیازبیگ کا دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نےمفت آٹے کی فراہمی کےانتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے مرد اور خواتین سے آٹے کی فراہمی کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

شہریوں نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن نہ ہونے کے بارے میں شکایات کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شکایات سننے کے بعد موقع پراحکامات جاری کیے۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے وفاق اور بی آئی ایس پی حکام سے ملکر مسئلے کو حل کرایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے کیسز کی تعداد سامنے آ گئی، جھوٹ کا پردہ فاش ہوگیا

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی  کے مطابق سنٹرز پر انتظامات کو مزید بہتر کیا جا رہا ہے۔محسن نقوی نےمردو خواتین کےشناختی کارڈزکی خودتصدیق کرائی، آٹے کے تھیلے کا وزن بھی چیک کیا۔ 29 وزیراعلیٰ  کے مطابق مارچ سے ایک تھیلا حاصل کرنیوالے خاندان کوبیک وقت20کلوآٹا دیا جائیگا۔ 

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سنٹرز پر بدنظمی کی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔