عمران خان کے کیسز کی تعداد سامنے آ گئی، جھوٹ کا پردہ فاش ہوگیا

Mar 27, 2023 | 10:29:AM
 عمران خان کے کیسز کی تعداد سامنے آ گئی، جھوٹ کا پردہ فاش ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سرکاری دستاویزات میں عمران خان کے کیسز کی تعداد سامنے آ گئی، جھوٹ کا پردہ فاش ہوگیا ۔

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان مختلف عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کررہے ہیں،اب تک کسی عدالت نے عمران خان کے گرفتاری وارنٹ نہ کینسل کیے ہیں اور نہ ہی انہیں حفاظتی ضمانت دی ہے۔ 
اس کے باوجود عمران خان کا کہنا کہ وہ حفاظتی ضمانت پر ہیں اس بات کی گواہی ہے کہ وہ قانون کو اپنے پاؤں تلے روند رہے ہیں۔گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنا ایک قانونی عمل ہے جس کے خلاف ہٹ دھرمی دکھانا صریحا ایک غیر قانونی حرکت ہے۔ 

ضرور پڑھیں :تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمات کا معاملہ ، عمران خان سمیت 17 شخصیات طلب

عمران خان اس بات پر بھی جھوٹ بول رہے ہیں کہ ان پر 84 کیس ہو چکے ہیں۔ جبکہ حقیقت میں صرف 37 ایف آئی آریں درج ہوئی ہیں (28 اسلام آباد میں، 6 پنجاب میں اور 1 بلوچستان میں) اور 2 ایف آئی اے کے کیس ہیں۔
یہ ایف آئی آرز حکومت نے نہیں بلکہ شہریوں کی درخواستوں پر عمران خان کے جرائم کی وجہ سے درج ہوئی ہیں۔ لہذا اس پر بھی عمران خان کو گمراہی پھیلانا بند کرنی ہوگی۔عمران خان خود کو مظلوم دکھانا چاہ رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ حکومت کو کھلم کھلا چیلنج کر رہے ہیں۔