ایم کیو ایم اور حکومتی وفد کی ملاقات بے نتیجہ ختم، کوئی واضح جواب نہیں دیا

Mar 27, 2022 | 01:27:AM
ایم کیو ایم، حکومتی وفد، ملاقات، اندرونی کہانی،
کیپشن: حکومتی وفد ایم کیو ایم رہنمائوں سے ملاقات کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان اور حکومتی وفد کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے پھر حکومتی کمیٹی کو تحریک عدم اعتماد پر کوئی واضح جواب نہیں دیا،پی ٹی آئی کاوفد پارلیمنٹ لاجز سے ایک بار پھر خالی ہاتھ لوٹ گیا،ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم آج اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) سے اہم ملاقات کرے گی۔
مسلم لیگ (ق) کے وفد کی قیادت مونس الٰہی کریں گے، ملاقات میں تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی، مستقبل کے لائحہ عمل اور اپوزیشن سے بات چیت کا جائزہ لیا جائے گا۔
ملاقات میں حکومتی وفد نے کہا کہ امید کرتے ہے کہ آپ ہمارا ساتھ دیں گے۔ جواب میں ایم کیو ایم نے کہا کہ ہمارا مشاورتی عمل جاری ہے، مشکل صورتِ حال ہے، فیصلہ کرنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔
حکومت کی جانب سے گلے شکوے دور کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔ حکومتی وفد نے کہا کہ آپ نے ہر مشکل میں ہمارا ساتھ دیا۔ ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے شکوہ کیا کہ حکومت نے ایم کیو ایم کو کیا دیا ہے؟

یہ بھی پڑھیں: سینئر صوبائی وزیر کابینہ سے فارغ