ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی

Mar 27, 2021 | 10:41:AM
وفاقی بورڈ آف ریونیو
کیپشن: ایف بی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی بورڈ آف ریونیو   نے ٹیکس دہندگان کے گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں  30 جون تک توسیع  کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  ایف بی آر نے پروفائل جمع نہ کروانے والے افراد کو خبردار کیا ہے کہ ان کے نام ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ (اے ٹی ایل) سے نکال دئیے جائیں گے اور دوبارہ شامل کئے جانے پر سرچارج ادا کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 114 اے کے تحت ٹیکس دہندگان کے پروفائلز جمع کروانے اور انہیں اپڈیٹ کرنے کی ڈیڈلائن 31 دسمبر 2020 تھی۔تاہم ایف بی آر نے اس ڈیڈ لائن کو 31 مارچ 2021 تک 3 ماہ کےلئے توسیع دے دی تھی اور اب تفصیلات جمع کروانے کے لئے مزید 3 ماہ کی توسیع دے دی گئی۔

 خیال رہے کہ حکومت نے ٹیکس سال 2020 میں تاخیر سے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والے 5 لاکھ 9 ہزار 39 کو سزا کے طور پر ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ سے خارج کردیا تھا۔پروفائل ٹیکس دہندہ سے متعلق بنیادی معلومات کا مجموعہ ہوتا ہے اور اکثر افراد جب اپنا رہائشی پتا یا بینک اکاؤنٹ تبدیل کرتے ہیں تو اپنے پروفائل کو اپڈیٹ نہیں کرتے۔موجودہ حکومت نے گزشتہ برس تمام ٹیکس دہندگان کے لیے لازمی قرار دے دیا تھا کہ وہ اپنے پروفائل کو اپگریڈ کریں۔