بڑھتی قیمتوں سے شہری پریشان، سبزی اور پھل مزید مہنگے 

Jul 27, 2023 | 11:04:AM
اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پرعملدرآمد کویقینی نہیں بنایاگیا،دوکانداروں کی من مانیاں جاری، بڑھتی قیمتوں سے شہری پریشان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پرعملدرآمد کویقینی نہیں بنایاگیا،دکانداروں کی من مانیاں جاری، بڑھتی قیمتوں سے شہری پریشان ہو گئے۔

پیاز کے سرکاری نرخ46،بازارمیں70روپےفی کلو،ٹماٹرسرکاری نرخ100،بازارمیں150روپےفی کلوم،لہسن سرکاری نرخ330،بازارمیں450روپےفی کلو ،ادرک سرکاری نرخ 890 ، بازار میں 1000روپےفی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔

بینگن سرکاری نرخ130،بازارمیں170روپےفی کلو، پھول گوبی کے نرخ80،بازارمیں140روپےفی کلو ،شملہ مرچ سرکاری نرخ120،بازارمیں160روپےفی کلومیں فروخت  ہورہی ہیں۔

بھنڈی سرکاری نرخ120،بازارمیں150روپےفی کلو ،شلجم سرکاری نرخ110،بازارمیں160روپےفی کلومیں فروخت  ہونے لگیں،انتظامیہ عملدرآمد کروانے سے قاصر نظر آ رہی ہے۔

اور اسی طرح پھلوں کی قیمتوں میں اتارچڑھاؤجاری ،شہر میں سرکاری نرخوں پرعملدرآمدکویقینی نہ بنایاجا سکا،سیب سرکاری نرخ190،بازارمیں300روپےفی کلو،کیلاسرکاری نرخ 160 ،بازار میں 220 روپےفی درجن میں فروخت کئے جا رہے ہیں۔

ضرور پڑھیں:مانسہرہ میں مکان کی چھت گر گئی، بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

خوبانی سرکاری نرخ180،بازارمیں250روپےفی کلو،آڑوسرکاری نرخ165،بازارمیں200روپےفی کلو،انگورسرکاری نرخ265،بازارمیں350روپےفی کلو،پپیتہ سرکاری نرخ310،بازارمیں370روپےفی کلومیں فروخت ہورہے ہیں۔