جو بائیڈن کے پالتو کتے نے 4 ماہ میں 10 بار سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کیا

Jul 27, 2023 | 00:35:AM
جو بائیڈن کے پالتو کتے نے 4 ماہ میں 10 بار سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کیا
کیپشن: جو بائیڈن کے پالتو کتے نے 4 ماہ میں 10 بار سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کیا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن کے پالتو کتے نے 4 ماہ میں 10 مرتبہ سیکیورٹی عملے پر حملہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کے پالتو کتے کمانڈر نے اکتوبر 2022 سے جنوری 2023 (4 ماہ) کے دوران 10 بار سیکرٹ سروس کے اہلکاروں پر 10 بار حملہ کیا ہے، جوڈیشل واچ نے سیکیورٹی ہوم لینڈ کی دستاویزات جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ٹپ موصول ہونے کے بعد دستاویزات فریڈم آف انفارمیشن ایکٹ کے تحت حاصل کی ہیں جن میں صدر کے پالتو کتے کا 10 بار خفیہ سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کی کرسی سرکنے لگی، ہمسایہ ملک سے اہم خبر آگئی

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی امریکی صدر جو بائیڈن فیملی کے جنرل شیپرڈ نامی پالتو کتے نے بھی وائٹ ہاؤس کے سٹاف اور سیکرٹ سروس کے اہلکاروں پر حملے کئے تھے جس کے باعث اس کتے کو امریکی صدر کی جانب سے امریکی ریاست ڈیلاوئیر میں ایک دوست کے گھر بھجوا دیا گیا تھا۔