غیر معیاری ادویات سے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا

Jan 27, 2023 | 21:33:PM
غیر معیاری ادویات سے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا
کیپشن: ادویات(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز) ڈریپ نے الرٹ جاری کردیا ، کون کونسی ادویات کو غیر معیاری قرار دیا گیا؟

 ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں فیبنز 50ایم جی اور میفکو 50ایم جی کو غیر معیاری قرار دے دیا ہے ۔

ڈریپ الرٹ کےمطابق فیبنز 50ایم جی کا بیج نمبر 2752 اورمیفکو50ایم جی کا بیج نمبر 21053غیر معیاری ہے ۔

ڈریپ نے متعلقہ کمپنیوں کو مذکورہ ادویات فوری طور پر مارکیٹ سے اٹھانے کا حکم دیا ہے ۔