ایران نے فٹبال ورلڈ کپ  کیلئے کوالیفائی کر لیا۔۔ملک بھر میں جشن

Jan 27, 2022 | 23:37:PM
ایرانی، فٹبال، ٹیم ،جیت ،جشن
کیپشن: ایرانی فٹبال ٹیم کا جیت کے بعد جشن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی قومی فٹبال ٹیم نے آج عراق کی فٹبال ٹیم کو شکست دے کر ورلڈ کپ کیلئےکوالیفائی کرلیا۔ جیت پر لوگوں کا ملک بھر میں جشن۔

ایرانی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مابق اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹ بال ٹیم  کی شاندار کامیابی کا جشن اس وقت پورے ایران میں منایا جا رہا ہے۔ لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور قومی پرچم لہرا کر ایران کی قومی فٹبال ٹیم  کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے اپنی خوشی اور مسرت کا اظہار کر رہے ہیں۔آج آزادی سٹیڈیم میں ایران نے اپنے ایک اہم میچ میں عراق کی فٹبال ٹیم کو ایک گول سے شکست دی۔ ایران کے فٹبال سٹار مہدی طارمی نے اپنی ٹیم کے لئے وننگ ہٹ لگا کر گول کیا۔آج کے میچ میں تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور میچ کی حساسیت اور اہمیت کے پیچ نظر فٹبال شائقین کے علاوہ ایران کے نائب صدر محمد مخبر اور وزیر کھیل حمید سجادی بھی میچ دیکھنے کے لئے آزادی اسٹیڈیئم پہنچے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ فٹبال ورلڈ کپ رواں برس نومبر کے مہینے میں قطر میں شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اورنج لائن سٹیشن کے پلر میں بلی کا بچہ پھنس گیا، 5 روز گزر گئے، انتظامیہ خاموش