سپیکر کی عدم دستیابی، بلوچستان اسمبلی کے سینئر رکن اجلاس کی صدارت کیلئے نامزد، نوٹیفیکیشن جاری

Feb 27, 2024 | 19:53:PM
سپیکر کی عدم دستیابی، بلوچستان اسمبلی کے سینئر رکن اجلاس کی صدارت کیلئے نامزد، نوٹیفیکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بلوچستان اسمبلی کے سپیکر میر جان محمد جمالی کی عدم دستیابی کے باعث سینئر رکن افتتاحی اجلاس کی صدارت کے لیے نامزد ہو گئے، گورنر بلوچستان نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔

گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے سپیکر میر جان محمد جمالی کی کوئٹہ میں عدم  کی وجہ سے بلوچستان اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے لیے سینئر رکن انجنیئر زمرک خان اچکزئی کو نامزد کر کے نوٹیفیکیشن جاری کردیا، انجنیئر زمرک کا شمار بلوچستان اسمبلی کے سینئر ترین ارکان میں ہوتا ہے.

گورنر بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق انجنئیر زمرک کی عدم موجودگی کی صورت میں سابق اسپیکر راحیلہ درانی اجلاس کی صدارت کریں گی۔

دوسری جانب ذرائع بلوچستان اسمبلی کا کہنا ہے کہ سپیکر جان محمد محمد جمالی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے کوئٹہ میں نہیں ہیں جس کے باعث انجنیئر زمرک خان کو نامزد کیا گیا ہے۔