پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز کے پہاڑ جیسے ہدف کو سر کرنے میں لاہور قلندرز ناکام

Feb 27, 2024 | 18:43:PM
پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز کے پہاڑ جیسے ہدف کو سر کرنے میں لاہور قلندرز ناکام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) پی ایس ایل سیزن 9 کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز کے پہاڑ جیسے 215 رنز کے ہدف کو عبور کرنے میں لاہور قلندرز ناکام ہو گئی، سلطانز نے 60 رنز سے میدان مار لیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے جس کے جواب میں لاہور قلندرز کی ساری ٹیم 17 اوورز میں 154 رنز پر ڈھیر ہو گئی، لاہور قلندر پی ایس ایل سیزن 9 کے مسلسل چھٹے میچ میں بھی شکست سے دوچار ہو گئی، اب لاہور قلندرز ممکنہ طور پر میگا ایونٹ کے اگلے مرحلے کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کرکٹ کا بڑا نام اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل

لاہور کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 31 ونڈر ڈوسن نے 30 فخرزمان نے 23، کامران غلام نے 12 کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 9 سلمان فیاض نے 8 جارج لینڈے نے 5 اور جہانداد بغیر کوئی سکور بنائے آوٹ ہو گئے، ملتان سلطان کی جانب سے اسامہ میر نے بہترین باولنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ فیصل اکرم نے 2، خوشدل شاہ اور آفتاب ابراہیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان 55 گیندوں پر 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 96 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ ریضا ہینڈریکس اور افتخار احمد نے 40، 40 رنز سکور کئے، کپتان محمد رضوان 5 گیندوں پر بغیر کوئی رنز کئے کلین بولڈ ہوئے، لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی 4 اوورز میں 39 رنز کے عوض 2 وکٹوں کے ساتھ کامیاب گیند باز رہے تاہم کارلوس بریتھ ویٹ اور سکندر رضا بٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز کا آج ایونٹ کا چھٹا میچ کھیل رہی ہے، قلندرز اب تک 5 میچز کھیل کر تاحال فتح کی تلاش میں ہیں، دوسری جانب ملتان سلطانز کی ٹیم ایونٹ میں 5 میچز کھیل کر 4 میں فاتح رہی اور ایک میں شکست سے دوچار ہوئی، ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہے جبکہ لاہور قلندرز صفر پوائنٹ کے ساتھ آخری پوزیشن پر ہے۔

ملتان سلطانز أج چار کی بجائے دو غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل رہا ہے، ملتان سلطانز کے 3 غیر ملکی کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل کاسامنا ہے، انہوں نے پی سی بی سے صرف 2 کھلاڑی شامل کرنے کی خصوصی اجازت لی ہے۔