جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

Feb 27, 2023 | 09:00:AM
معروف تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) معروف تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرکے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امجد شعیب کے خلاف مقدمہ تھانہ رمنا میں درج ہے۔پولیس کے مطابق انہیں صبح عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔ امجد شعیب پر یہ مقدمہ ان کے ٹی وی انٹرویو کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔

مقدمہ مجسٹریٹ اسلام آباد  اویس خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ امجد شعیب نے عوام میں اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔پولیس کے مطابق  پروگرام کے دوران امجد شعیب نے عوام کو بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی، انہوں نے اپنے  بیان میں سرکاری ملازمین اور اپوزیشن کو اپنے سرکاری قانوی فرائض کی انجام دہی سے روکنے کے لیے اکسایا  ہے۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی، گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق،5 بچے زخمی 

 مقدمہ کے مطابق ان کا  بیان کا مقصد اپوزیشن اور سرکاری ملازمین میں حکومت کے خلاف نفرت اور اشتعال انگیزی پھیلانا ہے۔ عوام، سرکاری ملازمین اور اپوزیشن کو مشورہ دے کر مخصوص طبقوں میں بدامنی بے چینی اور دشمنی پیداکرکے 
حکومت اورحزب اختلاف میں مزید دشمنی، اشتعال انگیزی اور نفرت پھیلانے کی کوشش کرناہے۔مقدمہ کے مطابق امجد شعیب نے  تین طبقوں، حکومت، اپوزیشن اور سرکاری ملازمین میں نفرت اور دشمنی کی فضا پیدا کر کے ملک کو کمزور کرنے کی سازش کی ہے۔

 مقدے میں عوام کو اکسانے کی وجہ سےدفعات  153اے اور 505  شامل کی گئی ہیں۔

جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا