شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کیخلاف مہر بانو کی الیکشن کمیشن میں درخواست

Dec 27, 2023 | 19:28:PM
شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کیخلاف مہر بانو کی الیکشن کمیشن میں درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے خلاف  ان کی بیٹی مہر بانو قریشی نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی۔ 

تفصیلات کے مطابق مہر بانو قریشی کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو غیر قانونی طور پر پابند سلاسل کیا گیا ،انہیں اغواء کیا گیا ہے، ہمیں نہیں بتایا گیا کہ انہیں کہاں لیجایا گیا ہے،شاہ محمود قریشی کے ساتھ سلوک صاف شفاف اقدامات کو متاثر کر رہے ہیں، مہر بانو کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اس معاملے پر ایکشن لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی سابق وزیر خارجہ رہے اور ہمیشہ سب کی عزت کی۔ پورا پاکستان شاہ محمود قریشی کے ساتھ سلوک کی مذمت کر رہا ہے،واضح رہے کہ آج(27 دسمبر) سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔