لاہور ایئرپورٹ کے اطراف دھند کا راج، حدنگاہ50 میٹرریکارڈ، متعدد پروازیں منسوخ

Dec 27, 2022 | 00:26:AM
لاہور ایئرپورٹ، دھند میں مزید اضافہ، حد نگاہ 50میٹر، پرواز متاثر،
کیپشن: لاہور ایئرپورٹ پر دھند، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور ائیرپورٹ کے اطراف میں دھند میں مزید اضافہ،رن وے پر حد نگاہ 50 میٹر رہ گئی،اندرون و بیرون ملک جانے آنے والی متعدد پروازیں منسوخ ہو گئیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اطراف میں شدید دھندکے باعث طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف عارضی طور پر بندکردی گئی، لاہور سے کراچی ائیرسیال کی پرواز پی ایف 148 منسوخ کردی گئی، اسی طرح کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی ایف 145 کو منسوخ کر دیا گیا،لاہور سے کراچی جانے والی پی ایف 146 کو بھی منسوخ کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جدہ سے لاہور آنے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 822 کا رخ اسلام آباد موڑ دیا گیا،لاہور سے مدینہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 747 اسلام آباد سے آپریٹ کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنیوالا ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ "عہدے سے فارغ"