احتجاج،پشاور چترال شاہراہ دوسری مرتبہ احتجاج کے طور پر بند

Aug 27, 2023 | 10:18:AM
مظاہرین نے کلدام گول کے مقام پر سڑک پر دھرنا دیکر اسے سات گھنٹوں تک ہر قسم ٹریفک کیلیے بند کرتے ہویے مطالبہ کیا کہ شاہ نگار میں بدھ کے روز جو دو افراد کو بے دردی سے قتل کیے گیے تھے ان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جایے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(گل حماد فاروقی)2 افراد کے قتل پر اہل علاقہ مشتعل،دوسرے روز بھی قومی شاہراہ بند کردی ۔

مظاہرین نے کلدام گول کے مقام پر سڑک پر دھرنا دیکر اسے سات گھنٹوں تک ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شاہ نگار میں بدھ کے روز جو دو افراد کو بے دردی سے قتل کیا گیا، ان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ جس پر سب ڈویژنل پولیس آفیسر دروش اقبال کریم نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ملزمان اڑتالیس گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کیے جائیں گے۔

پولیس کی یقین دہانی پرمظاہرین نے راستہ کھولا تھا۔ مقررہ وقت ختم ہونے کے باوجود جب ملزمان گرفتار نہیں ہوئےتو ویلیج کونسل شاہ نگار کے چیئر مین وقار احمد کی کال پر اٹھارہ مساجد کے لوگ ایک بار پھر کلدام گول چوک میں جمع ہوئے۔مظاہرین نے ایک بار پھر احتجاج کے طور پر پشاور چترال شاہراہ پر دھرنا دیکر اسے ہر قسم ٹریفک کیلئےسات گھنٹوں تک بند رکھا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں بری طرح ناکام ہوئے اس لئےوہ دوبارہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

اس موقع پر مظاہرین نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرےبازی بھی کی۔بعد میں ضلعی انتظامیہ نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو دو دن کے اندر گرفتار کرکے ان کے گھروں کو بھی مسمار کیا جائے گا۔جس پر مظاہرین نے دھرنا ختم کرتے ہوئے سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 2ارب 80 کروڑ ڈالر کی کمی