سیلاب میں پھنسے خاندان کو بچانے کی ویڈیو وائرل

Aug 27, 2022 | 15:40:PM
 انسانیت ,سوشل میڈیا ,خیبر پختونخوا ,24نیوز
کیپشن: سوشل میڈیا سے لی گئی فوٹیج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہر طرف پانی ہی پانی ،ہر علاقے کی الگ کہانی ،سیاستدان اپنے رویوں سے عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے  ان کی تکالیف میں اضافہ کررہے ہیں ۔تو  خدمت خلق کےادارے انسانیت اور خلق خدا سے محبت اور رحم کی داستانیں قائم کررہے ہیں ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کو لوگ سرا ہ رہے ہیں ۔

خیبر پختونخوا کا ایک گائوں مکمل طور پر ڈوب گیا ،ایک خاندان نے گھر کی اوپر ی منزل پر پناہ لے رکھی تھی ،عمارت میں پھنسے ہوئے بچے کو رسیوں پر چارپائی باندھ کر بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔بچے کو گھر سے نکالنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔

دوسر ی جانب سربراہ الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل سرفراز شیخ نے کہا کہ ان کی تنظیم ملک بھر سے فنڈز اکٹھا کر رہی ہے لیکن وہ بلوچستان اور سندھ کے سیلاب زدہ اضلاع میں امدادی سامان بھیجنے، رضاکاروں کی بھرتی اور وسائل کا بندوبست کرنے کا کام کراچی سے سنبھال رہے ہیں مگر اس وقت سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ حیدرآباد سے آگے پورے صوبے میں موجود سڑک، ہائی وے یا دیگر متبادل راستے سیلاب میں ڈوب چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لہذا اس صورتحال میں وسائل کا بندوبست کرنا ایک چیلنج ہے جبکہ انہیں صحیح جگہ پر پہنچانا ایک اور چیلنج ہے اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہم نے اپنی حکمت عملی نئے سرے سے ترتیب دی ہے،ہم نے سکرنڈ میں ایک بڑا باورچی خانہ قائم کیا ہے اور دوسرا آج سکھر میں کھولا جا رہا ہے جو تینوں بڑے متاثرہ علاقوں (سکھر، شکارپور اور جیکب آباد) میں دن میں 2 وقت پکا ہوا کھانا فراہم کرے گا‘۔