75 روپے کا نیا کرنسی نوٹ قابل استعمال ہے،سٹیٹ بینک

Apr 27, 2023 | 21:01:PM
75 روپے کا نیا کرنسی نوٹ قابل استعمال ہے،سٹیٹ بینک
کیپشن: 75 روپے کا نوٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75 روپے مالیت کا یادگاری کرنسی نوٹ جاری کیا تھا جسے بعد میں عوامی سطح پر لین دینے کیلئے بھی قابل استعمال قرار دےدیا گیا۔
تاہم اس نوٹ کے حوالے سے اب بھی بیشتر شہریوں اور خاص طور پر دکانداروں کو شکوک و شبہات ہیں،عید کے موقع پر شہریوں نے خاص طور پر 75 روپے کے نئے کرنسی نوٹ حاصل کئے اور بچوں میں تقسیم کئے تاہم کئی شہریوں نے یہ شکایت کی ہے کہ انہوں نے 75 روپے کے جو کرنسی نوٹ بچوں کو بطور عیدی دی ، دکاندار ان نوٹوں کو قبول نہیں کر رہے اور بچے دکانوں سے مایوس لوٹ رہے ہیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے باضابطہ ٹوئٹ کے ذریعے اس بات کی وضاحت کی تھی کہ 75 روپے کا کرنسی نوٹ عام لین دین کیلئے قابل قبول ہے اور عوام بلا خوف اس کا استعمال کر سکتے ہیں تاہم اس کے باوجود یہ نیا کرنسی نوٹ مکمل طور پر عوام کا اعتماد حاصل نہیں کرسکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارہ زمرد خان کینسر میں مبتلا , لاعلاج قرار