وزیراعظم شہبازشریف کو ملنے والے ووٹوں کی تفصیل سامنے آگئی 

Apr 27, 2023 | 18:56:PM
وزیراعظم شہبازشریف کو ملنے والے ووٹوں کی تفصیل سامنے آگئی 
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت اور اتحادیوں کی قومی اسمبلی میں تعداد اور وزیراعظم کو ملنے والے ووٹوں کی تفصیل سامنے آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق اس وقت قومی اسمبلی میں حکومت اور اتحادیوں کے 181 ممبران موجودہیں،وزیراعظم شہباز شریف کو 180 ممبران نے اعتماد کا ووٹ دیا ،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف ووٹنگ کے عمل میں شامل نہیں ہوئے ۔
ن لیگ کے85، پیپلزپارٹی کے 57، جے یوآئی کے 13 ممبران نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دیا ،ایم کیو ایم کے 7، باپ پارٹی کے 5 اورق لیگ کے 3 ممبران نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دیا ۔
بی این پی کے 4، اے این پی کے 1، جے ڈبلیو پی 1 اور 4 آزاد اراکین کے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی