تحریک طالبان پاکستان کے گرفتار دہشتگردوں کے اہم انکشافات

Apr 27, 2023 | 16:20:PM
تحریک طالبان پاکستان کے گرفتار دہشتگردوں کے اہم انکشافات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ زیب حسین) سی آئی اے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے گرفتار کیے گئے دہشتگردوں نے دوران تفتیش بڑے اہم انکشافات کیے ہیں۔

تفتیش کے دوران یہاں تک پتہ چلا ہے کہ گورنر خیبرپختونخواء سے بھی ٹی ٹی پی نے بھتے کا مطالبہ کردیا تھا جس کا مقصد تاجر برادری کو غیر محفوظ باور کروانا تھا اور یہ بھتہ گینگ افغانستان سے آپریٹ کیا جاتا ہے جن کی ہٹ لسٹ پر صنعت کار اور سرمایہ دار ہیں۔ ذرائع سے مزید پتہ چلا کہ ٹی ٹی پی نے ڈاکٹر مکیش کو بھی بھتے کی کال کی تھی۔

دروان تفتیش گرفتار دہشتگرد کمال خان اور عبد القادر نے بتایا کہ وہ طالبان فنڈنگ کو منظم کرنے کیلئے کوشاں تھے جہاں ٹی ٹی پی کے بھتہ مانگنے والے نمبرز پر ملک بھر میں 13 مقدمات اور 168 روزنامچے درج ہیں۔

ذرائع سے مزید پتہ چلا کہ ٹی ٹی پی بھتہ گینگ کے سہولت کار کراچی میں موجود ہیں۔

گرفتار ملزمان نے بتایا کہ بھتہ جمع کرنے کے بعد افغانستان میں میر اسماعیل سے رابطہ کیا جاتا ہے جو طالبان کی ٹاپ لیڈر شپ میں آتا ہے۔

ایس ایس پی، سی آئی اے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ جنید شیخ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اب شہری پولیس پر اعتماد کرتے ہوئے واقعات سے آگاہ کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان سے تفتیش میں ہونے والی معلومات پر بھتہ خوری کے خاتمے کیلئے اہم منصوبہ سازی کی جائے گی۔