کراچی ایئرپورٹ: صومالیہ سے آنے والا منکی پاکس کا مشتبہ مریض رپورٹ

Apr 27, 2023 | 10:30:AM
کراچی ایئرپورٹ: صومالیہ سے آنے والا منکی پاکس کا مشتبہ مریض رپورٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رابیل اشرف) کراچی ایئرپورٹ پر منکی پاکس کا مشتبہ مریض رپورٹ ہوا ہے جو صومالیہ سے کراچی پہنچا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریض کو ایئرپورٹ پر آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے اوراس کے نمونے حاصل کرکے آج اسلام آباد روانہ کئے جائیں گے، متاثرہ شخص میں تمام علامات منکی پاکس کی طرح ہیں۔

اسلام آباد میں منکی پاکس کے دو کیسز کی تصدیق کے بعد سندھ سرکار بھی متحرک ہوگئی ہے جس کے بعد کراچی کے جناح اسپتال میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے آئسولیشن وارڈ بنا دیا گیا ہے، آر ایم او ڈاکٹر ہالار شیخ کے مطابق تمام انتظامات مکمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: منکی پاکس کس قدر خطرناک ہے؟ علامات کیا ہیں؟ علاج کیسے ممکن ہے؟

محکمہ صحت سندھ نے دو روز قبل الرٹ جاری کیا تھا کہ تمام اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز قائم کیے جائیں جبکہ طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق منکی پاکس وائرس کا آغاز افریقہ سے ہوا تھا، یہ ایک ایسا وائرس ہے جو جانوروں سے انسانوں میں متقل ہوتا ہے جبکہ یہ ایک دوسرے سے ملاپ کے ذریعے پھیل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ملک منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد سول ایوی ایشن نے ائیرپورٹس کیلئے ہدایات جاری کی تھی۔

ترجمان سول ایوی ایشن نے کہنا تھا کہ مسافر معمول کے راستے ایئرپورٹ سے باہر جانے کا راستہ استعمال نہیں کریں گے ایئرلائن مسافر کی امیگریشن حفاظتی تدابیر کے ساتھ کرائے گی۔