ایشیئن ہاکی چیمپیئن ٹرافی: پاکستان ہاکی فیڈریشن کی بھارت جانے کیلئے حکومت سے اجازت طلب

Apr 27, 2023 | 00:22:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) ایشیئن ہاکی چیمپیئن ٹرافی میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارت جانے کیلئے حکومت سے اجازت طلب کرلی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے پاکستان سپورٹس بورڈ کو این او سی کیلئے خط لکھ دیا۔

 پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حیدر حسین کی جانب سے پاکستان سپورٹس بورڈ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ ایشین ہاکی فیڈریشن کو انٹری لیٹر بھیج دیا ہے، مذکورہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 3 سے 12 اگست بھارت کے شہر چنائے میں منعقد ہوگی، ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان سمیت 6 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

اس حوالے سے پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے کہا کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلی تو بھاری جرمانہ عائد ہوسکتا ہے، ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیل کر ہی اولمپکس کوالیفائنگ راونڈ کھیل سکیں گے، بھارت نہ جانے کی سب سے بڑی رکاوٹ فنڈ ہیں، ایونٹس میں شرکت کیلئے 4 کروڑ روپے کی ضرورت ہے، خصوصی فنڈز کیلئے حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ  اسپانسرز سے بھی رابطے شروع کر دیئے ہیں، پوری امید ہے پی ایچ ایف کے صدر خالد سجاد کھوکھر ایک بار پھر فنڈز جمع کرلیں گے۔